ETV Bharat / state

Handwara Traders Federation Calls off Strike: حکام کی یقین دہانی کے بعد ہندوارہ میں ہڑتال ختم

ہندوارہ ٹریڈرس فیڈریشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ فوج اور انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کے بعد متفقہ طور ہڑتال کی کال کو واپس لے لیا گیا۔ Handwara Traders Federation Calls off Indefinite Strike

Handwara Traders Federation Calls of Indefinite Strike: حکام کی یقین دہانی کے بعد ہندوارہ میں ہڑتال ختم

author img

By

Published : Apr 14, 2022, 5:56 PM IST

کپواڑہ: حکام کی جانب سے یقین دہانی کے بعد ضلع کپواڑہ میں ٹریڈرس فیڈریشن ہندواڑہ نے غیر معینہ مدت کے لیے دی گئی ہڑتال کو ختم کرتے ہوئے دکانداروں سے دکانیں کھولنے کی اپیل کی۔ ہندواڑہ ٹریڈرس فیڈریشن نے حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے دو عام شہریوں کو بلا جواز گولیاں برسانے اور انہیں شدید زخمی کرنے کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کی کال دی تھی۔ Handwara Traders Federation Calls off Indefinite Strike

حکام کی یقین دہانی کے بعد ہندوارہ میں ہڑتال ختم

ٹریڈرس فیڈریشن ہندواڑہ نے پریس کانفرنس کے دوران ہڑتال کی کال کو واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے دکانداروں، ٹرانسپورٹرز سے تجارتی و دیگر سرگرمیاں شروع کرنے کی اپیل کی۔ فیڈریشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ فوج اور انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف کڑی کارروائی کی یقین دہانی کے بعد متفقہ طور ہڑتال کی کال کو واپس لے لیا گیا۔ firing in Handwara

قابل ذکر ہے کہ ضلع کپوارہ کے ہنداواڑہ میں حفاظتی اہلکاروں کی فائرنگ سے دو عام شہری اُس وقت زخمی ہو گئے جب مقامی باشندوں کے مطابق فوجی اہلکار نماز کے وقت بلا اجازت مسجد میں داخل ہوئے اور مبینہ طور ویڈیو گرافی شروع کی۔ لوگوں کی جانب سے ویڈیو گرافی پر اعتراض ظاہر کرنے پر فوجی اہلکاروں نے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دو شخص شدید زخمی ہو گئے۔ Civilians Injured by Forces’ firing in Handwara

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.