شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ گاؤں میں سکیورٹی فورسز نے ایک پرانا شیل برآمد کر کے اسے ناکارہ بنایا۔
فورسز کے ایک عہدیدار نے بتایا 'ہندواڑہ کے وڈر گاوں میں نالہ کے قریب ہفتہ کی صبح کچھ مقامی لوگوں نے ایک پرانا شیل دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد فوری طور پر ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور پرانے گولے کو ناکارہ بنا دیا'۔
وہیں ایک پولیس افسر نے بتایا 'شیل کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
جموں وکشمیر میں آئے روز پرانے شیلز و گولہ بارود برآمد کیے جاتے ہیں، خاص طور پر سرحد کے قریب رہنے والے لوگوں کو ان شیلز کی وجہ سے بھاری مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
'بھارت میں اسلاموفوبیا کو سرکاری سطح پر فروغ'
سرحد پار سے گولہ باری کے دوران کچھ شیلز پھٹتے نہیں ہیں، لیکن بعد میں مقامی لوگ کھیتی باڑی کے دوران ان شیلز کی وجہ سے نقصان اٹھاتے ہیں، ان حادثات میں کئی بار ہلاکتیں بھی ہو جاتی ہیں۔