ہندواڑہ پولیس نے منشیات فروش کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے اتوار کے روز منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس پوسٹ لنگیٹ کی پولیس نے ایس-بینڈنڈ لنگیٹ میں ناکہ بندی کرکے وہاں سے گزرنے والی تمام گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی چیکنگ کرنی شروع کردی، اس دوران گلورہ کے رہنے والے جاوید احمد ملک کو گرفتار کیا ہے، جس کی تلاشی کے بعد اس کے قبضے سے چار کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔
اس ضمن میں ہندواڑہ پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش کررہی ہے، ان کوششوں کو عوام الناس نے بڑے پیمانے پر سراہا ہے، ہندوارہ پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروش سے متعلق تمام معلومات کو شیئر کرنے میں تعاون کریں تاکہ ان کے خلاف جلد سے جلد کاروائی کی جائے۔