شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں نالہ ماور سے مٹی اور ریت کی غیر قانونی کانکنی کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے لنگیٹ پولیس نے انچارج پولیس پوسٹ سب انسپکٹر شاہد نذیر کی سربراہی میں نالہ کے مختلف مقامات پر چھاپہ مارا اور چار گاڑیاں ضبط کر لی۔
پولیس نے JK09B-3014 (ٹپر)، JK03H-1252 (ٹپر) JK05B-0902 (ٹپر) اور CH.No MEAAB853HL1281375 (ٹریکٹر) نالہ ماور سے ضبط کیا۔
مذکورہ گاڑیوں کے چار ڈرائیوروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کی شناخت محمد عبداللہ میر ولد غلام حسن، عبدالرشید بٹ ولد محمد رمضان، ظہور احمد ولد ثناءاللہ، وارث احمد میر ولد ولی محمد میر ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر نمبر 67/2021 پولیس تھانہ ہندوارہ میں درج ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ہندوارہ پولیس نے علاقے کے لوگوں سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی نالہ سے مٹی اور ریت غیر قانونی نہ نکالیں کیوں کہ یہ حکومتی قواعد کے خلاف ہے اور جو بھی اس طرح کی سرگرمیوں کو انجام دے گا اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔