ETV Bharat / state

Cloudburst In Kupwara بادل پھٹنے سے زرہامہ کپواڑہ میں نقصان - water supply affected in kupwara

کپواڑہ کے زرہامہ کپواڑہ میں موسلا دھار بارشوں سے پتو کھا نالہ میں تغیانی آنے سے کئی پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران علاقہ میں بجلی اور پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

flash-floods-damaged-several-culverts-in-zirhama-and-gujjerpati-areas-of-kupwara
بادل پھٹنے سے زرہامہ کپواڑہ میں نقصان
author img

By

Published : Jul 19, 2023, 7:43 PM IST

بادل پھٹنے سے زرہامہ کپواڑہ میں بھاری نقصان

کپواڑہ: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے متعدد مقامات پر بدھ کی دوپہر کو موسلا دھار بارشیں شروع ہوئیں، وہیں زرہامہ ترہگام کے پہاڑی پر بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ بادل پھٹنے سے پتو کھا نالہ میں تغیانی کی وجہ سے نالہ پر 6 پل ڈھ گئے۔ جبکہ ایک واٹر سپلائی اسکیم کو بھی نقصان پہنچ چکا ہے۔ سیلابی پانی میں تقربیاً 50 پائپ پانی میں بہہ گئے جس کی وجہ سے واٹر سپلائی متاثر ہوئی جبکہ زرہامہ جمہ گنٍڈ، سڑک کا ایک حصہ بھی سیلابی پانی سے کٹ کر رہ گیا، جس سے زرہامہ جمہ گنڈ، سڑک پر گاڑیوں کی نقل و حمل متاثر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں بھاری بارشوں کا سلسلہ نیم شب سے ہی شروع ہوا۔موسلا دھار بارشوں سے جہاں خطہ چناب میں کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور حکام نے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں اسکول بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Rains lash jammu kashmir جموں کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، سڑکیں زیر آب

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق کٹرہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 315. 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جہاں جولائی 2019 میں 292.4 ملی کیٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 20 سے 22 جولائی تک جموں کے کئی علاقوں جبکہ کشمیر میں کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.