ETV Bharat / state

Kupwara Encounter کپواڑہ میں ایل او سی کے قریب دراندازی کی کوشش ناکام، غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک - کپواڑہ میں ایل او سی کے قریب دراندازی

کپواڑہ میں ایل او سی کے قریب سدپورہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک غیر ملکی عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا۔ Encounter in Kupwara

کپواڑہ میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Oct 26, 2022, 8:57 AM IST

Updated : Oct 26, 2022, 11:12 AM IST

کپواڑہ: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے سد پورہ ٹنگڈار علاقے میں بدھ کو سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک غیر ملکی عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوع سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ Encounter in Kupwara

کپواڑہ میں ایل او سی کے قریب دراندازی کی کوشش ناکام، غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک

کشمیر پولیس زون کے مطابق کپواڑہ میں ایل او سی کے قریب سدپورہ میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند مارا گیا۔ اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مجرمانہ مواد برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ درمیانی شب ڈھائی بجے کے قریب سدپورہ ٹنگڈار سیکٹر میں عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے اس طرف آنے کی کوشش کی جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ اُن کے مطابق ابتدائی فائرنگ میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک ہوا۔ دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند موجود ہوسکتے ہیں جس کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔

Last Updated : Oct 26, 2022, 11:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.