ETV Bharat / state

Kupwara Encounter کپواڑہ تصادم میں پانچ غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک - عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم

ضلع کپواڑہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا، جس میں پانچ عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ آپریشن رات بھر جاری رہا اور صبح سویرے علاقے کی تفصیلی تلاشی لی گئی۔ عسکریت پسندوں کی شناخت اور ان کی تنظیم سے وابستگی کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

کپواڑہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 9:14 AM IST

Updated : Jun 16, 2023, 10:59 PM IST

کپواڑہ تصادم میں پانچ غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک

سرینگر: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول سے متصل علاقہ جمہ گنڈ میں دیر رات سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں پانچ عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے عسکریت پسند غیر ملکی ہیں۔ بتادیں کہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور سرچ آپریش بھی شروع کردیا ہے۔ اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہوگئی، جس میں پانچ غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں اس تصادم کے سبب مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے، لوگ خوف و دہشت کے سبب اپنے گھروں میں بند ہیں۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں نقل و حمل بھی متاثر ہوئی ہے۔

  • An #encounter has started between #terrorists and joint parties of Army & Police on a specific input of Kupwara Police in Jumagund area of LoC of #Kupwara district. Further details shall follow.@JmuKmrPolice

    — Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) June 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ jammu kashmir Rajouri Encounter راجوری انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک

قبل ازیں کشمیر زون پولیس نے بھی ٹویٹ کرکے علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع دی ہے۔ کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی طرف سے مخصوص ان پٹ موصول ہونے کے بعد علاقہ میں انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کپواڑہ ضلع کے ایل او سی کے جمگنڈ علاقے میں کپواڑہ پولیس کو مخصوص ان پٹ ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز، پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا ہے، دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی۔

اس دوران پانچ اے کے سیریز کی رائفلیں، چودہ دستی بم، پانچ سو اے کے راؤنڈز، نائٹ ویژن گوگلز اور دیگر بھاری مقدار میں جنگی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ انٹیلی جنس پر مبنی یہ کامیاب آپریشن ہندوستانی فوج اور جموں کشمیر پولیس کے درمیان قریبی ہم آہنگی کی ایک اور مثال ہے۔ سیکورٹی فورسز کشمیر میں امن اور ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کے دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ثابت قدم ہیں۔

Last Updated : Jun 16, 2023, 10:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.