کپوارہ: شمالی کشمیر کے لولاب، کپوارہ میں ریچھ کے حملہ میں ایک معمر شہری شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کے کاواری، لولاب علاقے کے رہائشی 68سالہ سیف اللہ مغل ولد حبیب اللہ مغل پر حملہ کرکے ریچھ نے اسے لہو لہان کر دیا۔ Bear Attack Lolab Kupwaraمقامی باشندوں نے معمر شہری کو فوری طور سب ضلع اسپتال سوگام پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج و معالجہ کے لیے ضلع اسپتال کپوارہ ریفر کر دیا گیا۔Bear Attack leaves Elderly Man Seriously Injured
اس سے قبل صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ میں ایک خاتون ریچھ کے حملے میں شدید زخمی ہو گئی۔ مقامی باشندوں نے جنگلی جانوروں کے انسانوں پر بڑھتے حملوں کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ Man animal conflict