ETV Bharat / state

کپواڑہ میں 'بھارت مخالف' نعرہ بازی کے الزام میں آٹھ افراد پر مقدمہ

بدھ کے روز پولیس ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے چار کو پہلے ہی غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ، 1967 کی دفعہ 13 کے تحت گرفتار کیا جا چکا ہے۔

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 7:08 PM IST

کپوارہ میں 'بھارت مخالف' نعرہ بازی کے الزام میں آٹھ افراد پر مقدمہ

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں حال ہی میں ایک حادثے میں ہلاک ہوئے نوجوان کی آخری رسومات پر نعرے لگانے پر پولیس نے کم سے کم آٹھ افراد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

بدھ کے روز عہدیدار نے بتایا کہ ان میں سے چار کو پہلے ہی غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ، 1967 کی دفعہ 13 کے تحت گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک نوجوان کی شناخت محمد امین ڈار ولد عبد الاحد ڈار بومہامہ کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ 28 مئی کی درمیانی رات اپنے آبائی جگہ کے قریب ایک سڑک حادثے میں فوت ہوگیا تھا اور اس کا جنازہ جب کیا جا رہا تھا تو، پولیس کے مطابق، کچھ افراد نے بھارت مخالف نعرے لگائے۔

پولیس نے 188 کی آئی پی سی سیکشن کے تحت ایک مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 181/21) تھانہ کپواڑہ میں 13 یو ایل اے (پی) ایکٹ درج کیا گیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ایف آئی آر میں شامل افراد کی شناخت عابد حسین میر ولد عبد الثانی میر، قیصر احمد میر ولد فاروق احمد میر، بلال احمد میر ولد فاروق احمد میر، ظہور احمد ڈار ولد خضر محمد ڈار، اعجاز احمد گنائی شامل ہیں۔

ایک پولیس افسر نے تصدیق کی کہ ایف آئی آر میں نامزد افراد میں سے چار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان میں قیصر احمد میر، بلال احمد میر، ظہور احمد ڈار اور اعجاز احمد گنائی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.