ETV Bharat / state

کپوارہ: اقلیتی برادریوں کی حفاظت سے متعلق مشترکہ پریس کانفرنس

ڈپٹی کمشنر نے آج اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتوں کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی اور کہا کہ بے ایمان عناصر نے جموں و کشمیر میں معاشرے کے فرقہ وارانہ تانے بانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے جو بھائی چارے اور مہمان نوازی کی ایک طویل تاریخ کو برقرار رکھتا ہے۔

کپوارہ:اقلیتی برادریوں کی حفاظت سے متعلق مشترکہ پریس کانفرنس

author img

By

Published : Oct 12, 2021, 11:30 AM IST

ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام دین اور ایس ایس پی کپوارہ یوگل منہاس نے کہا کہ ضلع میں اقلیتی برادریوں کے لیے حفاظتی احاطہ بڑھادیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کسی بھی عنصر کو ضلع میں سماجی تانے بانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کپوارہ:اقلیتی برادریوں کی حفاظت سے متعلق مشترکہ پریس کانفرنس
ڈپٹی کمشنر نے آج اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتوں کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی اور کہا کہ بے ایمان عناصر نے جموں و کشمیر میں معاشرے کے فرقہ وارانہ تانے بانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے جو بھائی چارے اور مہمان نوازی کی ایک طویل تاریخ کو برقرار رکھتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انہوں نے ایس ایس پی کپواڑہ کے ساتھ مل کر مہاجر کالونی اور دیگر مقامات پر رہنے والی مہاجر کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کی ہے اور ان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔

مکینوں کی مانگ پر مہاجر کالونی میں سولار لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مہاجر کمیونٹی کو انتظامیہ پولیس اور عوام کی طرف سے ان کی حفاظت کے بارے میں تمام ضروری تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان کے مسائل کے فوری ازالے کے لیے مہاجر برادری کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کے لیے ایک نوڈل افسر بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ وہ اکٹھے ہوں اور ان مذموم عناصر کی مذمت کریں جو پُرامن ماحول کو نقصان پہنچانے کے لیے ناکام ہوشش کررہے ہیں۔

ایس ایس پی کپواڑہ منہاس نے کہا کہ انہوں نے کمیونٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پولیس کسی بھی عنصر کو ضلع میں امن اور خوشگوار ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ ساتھ ہی ضرورت ہو وہاں ضروری سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.