ETV Bharat / state

کپوارہ: بینک لوٹنے کی کوشش، دو نوجوان نقلی بندوق سمیت گرفتار

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں بینک لوٹنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس نے دو نوجوانوں کو نقلی بندوق سمیت گرفتار کر لیا۔

کپوارہ: بینک لوٹنے کی کوشش، دو نوجوان نقلی بندوق سمیت گرفتار
کپوارہ: بینک لوٹنے کی کوشش، دو نوجوان نقلی بندوق سمیت گرفتار
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 8:54 PM IST

شمالی کشمیر کے نطنوسہ، کپوارہ میں منگل کے روز بینک سے نقدی لوٹنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دو نوجوان نطنوسہ، کپوارہ کے قریب شاہراہ پر واقع گرامین بینک میں گھس گئے۔ دونوں نے نقلی بندوق دکھا کر دو ملازمین سمیت بینک منیجر کو ایک کیبن میں بند کر کرکے بینک سے نقدی لوٹنے کی کوشش کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بینک آ رہے بعض صارفین نے گڑبڑی محسوس کرتے ہوئے بینک کا شٹر نیچے گرا دیا اور پولیس کو آگاہ کیا۔

درگمولہ پولیس چوکی کی ایک ٹیم بینک پہنچی اور دونوں افراد کو نقلی بندوق سمیت گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبیڈکر نے نمائندے کو بتایا کہ ’’دو افراد نے گرامین بینک سے نقدی لوٹنے کی کوشش کی اور بینک کے مینجر اور دو ملازمین کو یرغمال بنا دیا۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے انکی تحویل سے نقلی بندوق اور کچھ پیکٹ برآمد کیے۔‘‘

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ضبط شدہ پیکٹس کا ٹیسٹ کرنے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا تاکہ ’’یہ معلوم ہو سکے کہ ان پیکٹس میں منشیات ہے یا اور کوئی شئی۔‘‘

گرفتار شدہ افراد کی شناخت عاشق احمد وانی ولد محمد شعبان وانی اور جاوید احمد وار ولد عبدالرحیم وار کے طور پر ہوئی ہے جو کلنگم ہندوارہ کے رہنے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.