ETV Bharat / state

Drug Smuggler Arrested in Kupwara کپواڑہ میں منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 1:38 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس کے پاس سے 500 گرام نشہ آور مواد اور ایک لاکھ سے زائد روپے برآمد کیا ہے۔ Drug recovered in Kupwara

کپواڑہ میں منشیات فروش گرفتار
کپواڑہ میں منشیات فروش گرفتار

کپواڑہ: پولیس نے سرحدی ضلع کپواڑہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 500 گرام نشہ آور مواد اور زائد از ایک لاکھ روپیے نقدی بر آمد کئے ہیں۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ چتر کوٹ کرناہ سے تعلق رکھنے والے ساجد خان اور ماجد خان پسران سیف علی خان نامی دو بھائیوں کی تحویل میں نشہ آور مواد اور اسلحہ وگولہ بارود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کرناہ پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم اور مقامی فوج کی ایک یونٹ نے بی ایس ایف کے ٹریکر کتے کی مدد سے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کر دیا۔

بیان میں کہا گیا: ’ایگزیکیٹو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کرناہ کی موجودگی میں مکان کی تلاشی کے دوران پانچ سو گرام نشہ آور مواد، ایک پستول میگزین، ایک لاکھ سات ہزار روپیے نقدی، بارہ سیرینج بر آمد کئے گئے‘۔ بیان کے مطابق ساجد خان کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ اس کا بھائی ماجد خان ہنوز فرار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ضبط شدہ نقدی رقم منشیات خریدنے کے لئے استعمال میں لانی تھی اور دونوں بھائی بد نام زمامہ مجرم ہیں جو پہلے بھی چوری اور منشیات فروشی میں ملوث رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Smuggling in Kupwara کپواڑہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.