کپواڑہ: جموں کشمیر پولیس،میونسپل کمیٹیز برری پورہ ہندوارہ اور کلتورہ لنگیٹ نے خود رو بھنگ کے خلاف مہم تیز کی ہے۔ یہ مہم میونسپل کمیٹی چیئرمین، ایس ایچ او ہندوارہ بی ڈی سی لنگیٹ نے باہمی اشتراک سے چلائی ہے۔
ہندوارہ پولیس نے پولیس اسٹیشن ہندوارہ اور پی پی لنگیٹ کے دائرہ اختیار میں آنے والے نصف درجن گاؤں جن میں برری پورہ ہندوارہ،بنگام۔کلتورہ ،یونسو لنگیٹ میں جنگلی بھنگ کو تباہ کرنے کی خصوصی مہم چلائی۔
پولیس کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او ہندوارہ شبیر احمد کی زیر قیادت میں ایک ٹیم نے گاؤں کلتورہ،بنگام یونسو اور اس کے ملحقہ علاقے میں بھنگ کے خلاف خصوصی مہم چلائی اور بھاری مقدار میں بھنگ کو تباہ کر دیا۔
اس موقع پر نائب تحصیلدار لنگیٹ، بی ڈی سی چیئرمین لنگیٹ ، سرپنچ ، پنچوں،.مساجد کمیٹی کے علاوہ مقامی لوگوں اور علاقے کے دیگر معززین شہریوں نے مہم میں حصہ لیا اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے مستقبل میں بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
مزید پڑھیں: Police destroyed wild bung: اونتی پورہ پولیس نے خود رو بھنگ کو کیا تباہ
دریں اثنا، وارڈ نمبر 13 بری پورہ میں میونسپل کمیٹی چیئرمین ہندوارہ کی زیر قیادت میں ایک ٹیم نے بھاری مقدار میں بھنگ کو تباہ کیا۔ اس موقع پر پولیس کے ساتھ ریونیو کے ملازمین بھی موجود تھے۔