ڈی آئی جی شمالی کشمیر سوجیت کمار نے بدھ کے روز ہندواڑہ کے علاقے ماگام میں گیلیکسی جم سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پیپلز کانفرنس کے سابق رکن اسمبلی بشیر احمد ڈار بھی موجود تھے۔
ڈی آئی جی شمالی کشمیر سوجیت کمار نے بدھ کے روز ہندواڑہ کے علاقے ماگام میں گیلیکسی جم سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پیپلز کانفرنس کے سابق رکن اسمبلی بشیر احمد ڈار بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی شمالی کشمیر نے کہا نوجوان منشیات میں ملوث ہو رہے ہیں اور کئی لوگ منشیات کے استعمال کے بعد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا جتنی مدد پولیس کی جانب سے اس جم کے لئے درکار ہو وہ انہیں پولیس کی طرف سے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ماگام ہندواڑہ میں یہ جم سنٹر کھولنا صرف ایک جم سنٹر نہیں بلکہ یہاں کے نوجوانواں کی فٹنس اور ان کی اچھی صحت اور تندرست رکھنے کے لئے ایک ادارہ ہے تاکہ نوجوان سماج میں پھیلی منشیات کی لعنت سے دور رہ سکیں۔
ڈی آئی جی موصوف نے نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی اپیل کی۔ڈی آئی جی نے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ اس منشیات لعنت کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: ہندوارہ: گڑھے میں گرنے سے کمسن کی موت
اس موقع پر ماگام ہندواڑہ کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، بعد ازاں ڈی آئی جی موصوف نے ماگام ہندواڑہ کے شہریوں کے ساتھ ایک دربار کا انعقاد کیا جس میں لوگوں نے ڈی آئی جی کو علاقے میں مسئلے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔اس دوران ڈی آئی جی موصوف نے ان لوگوں مسئلے مسائل بڑے اطمینان سے سنے۔
اس جم سنٹر میں جو بھی مشینیں لگائی گئی ہیں وہ یو ایس اے اور جاپانی بیسڈ بتائی گئی ہیں۔ اس جم سنٹر میں ریاست کے باہر سے ٹرینرس لائے گئے ہےجن کا دس سال کا ایکسپرینس ہے۔