ETV Bharat / state

DGP Dilbagh Singh Visits Kupwara ڈی جی پی دلباغ سنگھ کا سرحدی علاقوں کا دورہ

author img

By

Published : Sep 16, 2022, 4:13 PM IST

جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے سرحدی ضلع کپواڑہ کا دورہ کرکے سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا۔ DGP Dilbagh Singh Visits North Kashmir

ڈی جی پی دلباغ سنگھ کا سرحدی علاقوں کا دورہ

کپواڑہ: جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کے ٹیٹوال، کیرن، گوگل دھر باڈر علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لائن آف کنٹرل کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دلباغ سنگھ نے پنچایتی راج اداروں (PRIs) کے نمائندوں اور مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور سرحدی پولیس چوکیوں کے لیے مجوزہ مقامات کا بھی سروے کیا۔ Dilbagh Singh Reviews Security Arrangements Along LoC

ڈی جی پی نے وار میموریل ٹیٹوال میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور زیر تعمیر شاردا مندر/گردوارہ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹر ایم کے سنہا سمیت پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ ڈی جی پی نے ٹنگڈار علاقے کا بھی دورہ کیا جہاں بریگیڈ کمانڈر 104 انفنٹری بریگیڈیئر این کے داس نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ٹیٹوال اور کیران علاقوں کا بھی دورہ کیا اور پولیس، فوجی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ پی آر آئیز اور مقامی باشندوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔DGP Reviews Security Arrangements Along LoC

ڈی جی پی نے فوجی اہلکاروں کو ان کی پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے سرحد پار عناصر کی جانب سے لاحق خطرات کو ناکام بنانے کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے نارکو ٹیررزم کے ابھرتے چیلنج کو ختم کرنے کے لیے موثر اقدامات اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے منشیات کے کاروبار کو روکنے کے لیے اجتماعی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’منشیات کو نوجوان نسل کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’منشیات نہ صرف مُنشی بلکہ پورے معاشرے کو متاثر کرتی ہے۔‘‘ پولیس سربراہ نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایک بہتر کل کے لیے قوم کی تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ انہوں نے منشیات کی تجارت کو روکنے کے لیے فعال تعاون کی بھی اپیل کی۔ DGP Dilbagh Singh on Narco Terrorism

مزید پڑھیں: Dilbagh Singh On Narco Terrorism: نارکو ٹیررزم پولیس کیلئے بہت بڑا چیلنج، دلباغ سنگھ

علاقے کے پی آر آئیز اور نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ڈی جی پی اور دورہ میں شریک دیگر افسران نے یقین دلایا کہ ان کی نوٹس میں لائی گئی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔

ڈی جی پی نے پولیس اسٹیشن کیرن کا بھی دورہ کیا اور پولیس اسٹیشن کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سرحد پار نارکو تجارت کو محدود کرنے کے لیے چوکنا رہنے پر زور دیا۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن میں جوانوں اور افسران کے لیے دستیاب سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔ ڈی جی پی نے جبری، سدی پورہ، کندیاں اور جما گنڈ میں سرحدی پولیس چوکیوں کے لیے مجوزہ مقامات کا بھی معائنہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.