ETV Bharat / state

ڈی سی کپوارہ نے ہندوارہ مارکٹ کا اچانک معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر کپوارہ نے سب ضلع ہندوارہ کی مارکٹ سمیت ہندوارہ اسپتال کا دورہ کر کے وہاں موجود سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی سی کپوارہ نے ہندوارہ مارکیٹ کا اچانک معائنہ کیا

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 3:03 PM IST

ڈپٹی کمشنر کپوارہ امام دین نے ہندوارہ قصبہ کا اچانک دورہ کر کے سب ضلع اسپتال سمیت مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔

ڈی سی کپوارہ نے ہندوارہ مارکیٹ کا اچانک معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نے ہندوارہ اسپتال کے معائنے کے دوران ایمرجنسی وارڈ اور ٹراما روم سمیت اسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

ڈی سی نے ہندوارہ قصبے کے مختلف بازاروں کا بھی معائنہ کیا اور ماسک کے استعمال سمیت کورونا گائیڈ لائنز کی پابندی کیے جانے کی بھی جانچ کی۔

بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط خصوصاً ماسک پہننے، ہاتھوں کو صاف رکھنے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

ڈی سی نے عوام سے بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ جانے پر زور دیتے ہوئے گھروں تک ہی محدود رہنے کی تلقین کی۔

ڈی سی کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہندوارہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندورارہ، صدر مونسپل کمیٹی ہندوارہ و دیگر افسران سمیت ٹریڈرز فیڈریشن ہندوارہ کے صدر بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.