ETV Bharat / state

Court Complex Handwara Awaits Completion: کورٹ کمپلیکس ہندوارہ برسوں سے تشنۂ تکمیل

author img

By

Published : Feb 15, 2022, 7:18 PM IST

بار ایسوسی ایشن ہندوارہ سے وابستہ وکلاء کا کہنا ہے کہ کورٹ Court Complex Handwara میں جگہ کی تنگی کے باعث جج صاحبان، وکلاء، کورٹ عملہ سمیت یہاں آنے والے سینکڑوں افراد کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ضلع کپوارہ میں کورٹ کمپلیکس ہندوارہ کئی برسوں سے تشنہ تکمیل

ضلع کپوارہ میں کورٹ کمپلیکس ہندوارہ Court Complex Handwara کا تعمیری کام قریب چھ برس قبل شروع کیا گیا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا۔

کورٹ کمپلیکس کی عمارت کا کام مکمل نہ ہونے کے سبب وکلاء، کورٹ عملہ سمیت لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بار ایسوسی ایشن ہندوارہ سے وابستہ وکلاء نے بتایا کہ عمارت پر اب تک قریب چھ کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں جب کہ تعمیری کام وسط میں روکے جانے کے سبب اب تک خرچ کئے گئے کروڑوں روپے بھی ضائع Court Complex Handwara Awaits Completion ہو رہے ہیں۔

وکلاء نے مزید کہا کہ گزشتہ چار برسوں سے عمارت کو مکمل کرنے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا عمارت آئے روز خستہ ہو رہی ہیں، برفباری اور بارشوں کے سبب عمارت کی دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورٹ میں جگہ کی تنگی کے باعث جج صاحبات، وکلاء، کورٹ عملہ سمیت یہاں آنے والے سینکڑوں افراد کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی باشندوں سمیت وکلاء نے انتظامیہ سے کورٹ کمپلیکس ہندوارہ کا باقی ماندہ کام فوری طور پر مکمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.