ETV Bharat / state

Girl Dies Of Cardiac Arrest دل کا دورہ پڑنے سے طالبہ کی موت

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 6:31 PM IST

شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں کے بکی ہاکرا گاؤں کی 12 ویں جماعت کی طالبہ دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ طالبہ امتحانات دینے کے بعد گھر واپس آرہی تھی۔

class 12th girl Dies Of Cardiac Arrest After Returning From Exams in handwara
دل کا دورہ پڑنے سے طالبہ ہلاک

کپواڑہ: سرحدی ضلع کپواڑہ کے بکی ہاکراہ گاؤں کی12 ویں جماعت کی طالبہ حرکت قلب بند ہونے کی موت ہوگئی۔ذرائع کے مطابق 18 سالہ طالبہ جس کی شناخت الفت کے بطور ہوئی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوئی۔بتایا جارہا ہے کہ طالبہ امتحان دینے کے بعد گھر واپس آرہی تھی۔ طالبہ کو اگرچہ بے ہوشی کی حالت میں قریبی اسپتال لے جایا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دے دیا۔ دریں اثنا، طالبہ کی موت کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں حالیہ برسوں کے دوران حرکت قلب بند ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں ہر روز 30 سے 35 ہارٹ اٹیک کے معاملات سامنے آرہے ہیں ۔ جی ایم سی سرینگر اور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے شعبہ امراض قلب میں روزانہ کی بنیاد پر ہارٹ ایٹک کے 20 معاملات درج ہوتے ہیں جبکہ جی ایم سی سرینگر میں یہ تعداد 10 سے 15 کے درمیان دیکھنے کو ملتی ہے۔

مزید پڑھیں: Heart Attack Causes ہارٹ اٹیک کی وجوہات اور احتیاط؟

ماہرین کہتے ہیں کہ اچانک ہارٹ اٹیک کی سب سے بڑی وجہ سگریٹ نوشی ہے کیونکہ جموں وکشمیر میں سگریٹ نوشی میں بڑی حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔وہیں رہنے سہن اور کھانے پینے میں تبدیلیاں ،فاسٹ فورڈ کا بے تحاشا استعمال، ورزش کی کمی وغیر ایسے چند محرکات ہیں۔ جس کے نتیجے جموں وکشمیر خاص کر وادی کشمیر میں گزشتہ برسوں کے دوران دل کی بیماریوں میں کافی حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ وہیں نوجوانوں میں بڑھتی منشیات کی بدعت اور بڑھتا وزن بھی ہارٹ اٹیک کے اہم وجوہات بنتے جارہے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.