سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی کے مژھل سیکٹر میں واقع ایک فوجی چوکی میں فوجی اہلکار اپنا اسلحہ و گولہ بارود صاف کرنے میں مصروف تھے کہ اس دوران ایک یو بی جی ایل گرینیڈ اچانک ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا 'زخمی فوجیوں کو پہلے درگمولہ کپوارہ میں واقع فوجی اسپتال اور پھر وہاں سے فوجی چھاونی سری نگر میں واقع 92 بیس آرمی اسپتال منتقل کیا گیا'۔
زخمی اہلکاروں کی شناخت حوالدار جے پال سنگھ ٹومار اور نائیک وکرم مانے کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں 56 راشٹریہ رائفلز سے وابستہ ہیں۔