جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی جنتا پارٹی کپواڑہ کے نائب صدر جاوید قریشی نے سرینگر میں 24 سالہ لڑکی پر ہوئے تیزاب حملے کے خلاف اپنے رہائش گاہ سے مین چوک ہندواڑہ تک احتجاجی ریلی نکالی۔ BJP Leader Javed Qureshi Rally Against Acid Attack جاوید قریشی نے مین جوک ہندواڑہ پہنچ کر مجرمین کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران بی جے پی کارکنوں نے 'مجرمین کو سزا دو' کے نعرے بلند کیے اور تیزاب حملہ آور کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔
جاوید قریشی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ اس طرح کے واقعات ہمارے کشمیر میں رونما ہورہے ہیں۔ بدقسمتی کی وجہ سے یہاں کے نوجوان نا جانے کیوں ایسے گھنونی حرکتیں انجام دے رہے ہیں۔ BJP Hold Rally in Kupwara Against Acid Attack
جاوید قریشی نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس نے بہت جلد اس معاملے پر کاروائی کرتے ہوئے اس درندے اور اس کے باقی ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں انہیں گرفتار کیے جانے تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ انہیں پھانسی دی جائے۔ تاکہ ہر فرد اس سے سبق حاصل کر پائے۔ ہر ایک کشمیری کا حق ہے کہ وہ اس معاملے کے خلاف اپنی آواز اٹھائے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملزمین کو سرینگر کے لال چوک میں پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے۔ تاکہ مظلوم کو انصاف ملے۔
انہوں نے گورنر انتظامیہ سے ملزمین کو سخت سے سخت سزا دینے کی اپیل کی ہے