ETV Bharat / state

Awareness Camp on Labour Laws: لیبر ڈیپاٹمنٹ کی جانب سے معلوماتی پروگرام

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 2:47 PM IST

ضلع کپواڑہ کے ٹاؤن ہال ہندواڑہ میں لیبر ڈیپاٹمنٹ کی جانب سے یک روزہ معلوماتی و تربیتی پروگرام کا انعقاد Awareness Programme in Handwara عمل میں لایا گیا۔

لیبر ڈیپاٹمنٹ کی جانب سے معلوماتی پروگرام کا انعقاد

کپواڑہ: لیبر قوانین، چائلڈ لیبر سمیت مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے لیبر ڈیپارٹمنٹ نے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کپواڑہ کے اشتراک سے ٹاؤن ہال، ہندواڑہ میں یک روزہ معلوماتی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مقررین نے لیبر قوانین، چائلڈ لیبر اور ضلع میں چلائی جا رہی مختلف سرکاری اسکیموں پر بھی روشنی ڈالی۔ Awareness Camp on Labour Laws in handwara

اسسٹنٹ لیبر کمشنر کپواڑہ نے رجسٹرڈ ورکرز کے لیے لیبر قوانین کے تحت دستیاب مختلف مراعات اور فلاحی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔ اس کے علاوہ لوگوں کو فلاحی اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کے طریقہ کار بھی سکھائے گئے۔ اسسٹنٹ لیبر کمشنر نے کہا کہ محکمہ لیبر کی جانب سے ضلع میں لیبر قوانین کے موثر نفاذ کے لیے کوششیں تیز کی جا رہی ہیں۔ Awareness Camp on Labour Laws in Kupwara

سیکریٹری ڈی ایل ایس اے نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سرکاری اسکیموں پر روشنی ڈالی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’ملک بھر میں لیبر فورس کی سماجی اور معاشی بہبود کے لیے مختلف سرکاری اسکیمیں وضع کی گئی ہیں اور حکومت کی جانب سے ان کے نفاذ اور تشہیر کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے چائلڈ لیبر کے حوالے سے شرکا پر زور دیا کہ وہ معصوم ذہنوں کے استحصال کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کریں جن کے ساتھ غیر انسانی، غیر اخلاقی اور غیر قانونی سلوک کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر ٹریڈرس فیڈریشن ہندواڑہ کے عہدیداروں نے مقامی دکانداروں سمیت تاجرین کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ہندواڑہ میں ایک لیبر آفس قائم کرنے کی مانگ کی۔ Awareness Programme in Kupwara اس کے علاوہ سول سوسائٹی کے ممبران نے ہر اتوار ہندواڑہ مارکیٹ کو مکمل طور بند رکھنے سے متعلق ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں:

Awareness on Labour Laws: پلوامہ میں لیبر قوانین سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.