ETV Bharat / state

کپواڑہ : ٹنگڈار میں فوجی جوان کی دم گھٹنے سے موت - متوفی کی شناخت

'متوفی کی شناخت پنجاب کے سکھ منگت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، متوفی فوج کے 7 آر آر سے وابستہ تھا۔'

کپواڑہ : ٹنگڈار میں فوجی جوان دم گھٹنے سے ہلاک

author img

By

Published : Nov 24, 2020, 12:30 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈار میں منگل کی صبح ایک فوجی جوان دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ سپاہی راگنی سیکٹر میں بٹیجا چوکی پر ڈیوٹی پر تھا جب دم گھٹنے کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ "ابتتائی رپورٹ کے مطابق مٹی کے تیل کے ہیٹر کے استعمال سے ہی اس کی موت واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'فوجی کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پہنچتے ہی اسے مردہ قرار دے دیا۔'

ایک پولیس افسر نے متوفی کی شناخت پنجاب کے سکھ منگت سنگھ کے نام سے کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "متوفی فوج کے 7 آر آر سے وابستہ تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.