ETV Bharat / state

Pregnant Lady Rescued فوج نے کپواڑہ میں حاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچا کر جان بچائی

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 6:34 PM IST

سرحدی ضلع کپواڑہ کے کالاروس علاقہ میں ایک حاملہ خاتون کی طبعیت خراب ہونے کے بعد, فوج نے خاتون کو اپنی گاڑی میں ہسپتال پہنچایا۔ خطہ میں بھاری برفباری اور خراب موسم کے سبب ایمبولینس کا سڑک پر چلنا ناممکن تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
فوج نے کپواڑہ میں حاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچا کر جان بچائی

کپواڑہ: شمالی کمشیر کے ضلع کپواڑہ کے کلاروس گاوں میں بھاری برفباری کے نتیجے میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے ایک حاملہ خاتون کو فوج نے اپنی گاڑی میں ہسپتال پہنچا کر جان بچالی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صبح نو بجے کے قریب کپواڑہ کے کالاروس پرائمری ہیلتھ سنٹر میں ایک حاملہ خاتون کی طبعیت خراب ہونے کے سبب ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور مزید علاج کے لیے ایس ڈی ایچ کپواڑہ ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ تاہم بھاری برفباری کے سبب ایمبولینس کا سڑک پر چلنا ناممکن تھا۔

خاتوں کے اہل خانہ نے کالاروس فوجی کیمپ کے ساتھ رابطہ کیا جس کے بعد فوج نے ایک طبی اور بچاؤ ٹیم کو حاملہ خاتون کی جان بچانے کے لیے روانہ کیا۔ فوج نے خراب موسمی صورتحال کے باوجود حاملہ خاتون کو اپنی گاڑی میں ہسپتال پہنچایا ۔مقامی لوگوں اور خاتون کے ایلخانہ نے فوج کی اس عمل کی خوب تعریفیں کی۔

مزید پڑھیں: Pregnant Lady rescued کشتواڑ میں فوج کی بروقت مدد سے حاملہ خاتون کی جان بچی

واضح رہے کہ کزشتہ روز فوج نے سرحدی ضلع کشتواڑ میں ایک درد زہ میں مبتلا ایک خاتون کو بھارتی فضائی کی مدد سے کشتواڑ ہسپتال پہنچایا۔ خطہ میں بھاری برفباری اور خراب موسم کے سبب علاقہ کی سڑکیں بند پڑی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.