ETV Bharat / state

کپوارہ: دل کا دورہ پڑنے سے فوجی جوان کی موت - دل کا دورہ

فوجی جوان کی شناخت 44 سالہ حوالدار داتا رام کے طور پر ہوئی ہے جو فوج کی 3 راشٹریہ رائفلز سے وابستہ تھے۔

کپوارہ: دل کا دورہ پڑنے سے فوجی جوان کی موت

author img

By

Published : Feb 19, 2021, 12:21 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کے پاس دوران شب ایک فوجی جوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق ضلع کپوارہ میں ایل او سی کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک فوجی جوان کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے اس کی موقع پر موت واقع ہوگئی۔

فوجی جوان کی شناخت 44 سالہ حوالدار داتا رام کے طور پر ہوئی ہے جو فوج کی 3 راشٹریہ رائفلز سے وابستہ تھے۔

درین اثنا ایک پولیس افسر نے بتایا کہ فوجی جوان کی لاش کو طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے 168 فوجی اسپتال درگمولہ کپوارہ منتقل کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.