شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے زنگلی علاقے میں جمعہ کے روز ایک 26 سالہ آرمی کیسپر ڈرائیور حادثے میں ہلاک ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ضلع کپوارہ میں 41 راشٹریہ رائفلز بٹالین کی ایک کیسپر گاڑی درکار تھی 'سپاہی بھوپتی ایس (ڈرائیور) اس گاڑی کو لا رہے تھے تبھی ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئے۔ انہیں بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
یہ بھی پڑھیں: راکیش پنڈت کی ہلاکت سرکار کی ناکامی: کانگریس
افسر نے مزید بتایا کہ بھوپتی ایس کا تعلق تمل ناڈو سے ہے۔ ان کے گھر میں والدین کے علاوہ ایک بھائی اور ایک بہن ہے۔