جموں و کشمیر، ضلع کپوارہ کے ہندواڑہ میں مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات مقبول آباد میں سالانہ جلسہ کا انعقاد کیا گیا، پروگرام میں فارغ ہونے والی طالبات کو اسناد سے نوازا گیا۔
سالانہ عظیم الشان اجتماع میں علاقے کے کافی زیادہ لوگوں نے شرکت کی، جس میں متعدد عالم دین اور مفتی حضرات نے تقریر کی اور فارغ ہونے والی طالبات کو اسناد سے نوازنے کے بعد مبارکباد بھی پیش کیا۔
اس موقع پر مولانا عبدالعزیز قریشی، مفتی نذیر احمد قاسمی، شیخ عبدالقیوم قاسمی، مفتی غلام حسن قاسمی، مولانا غلام محی الدین، مفتی سید محمد اشرف قاسمی، مفتی طارق رحمانی، مولانا عاشق حبیب فلاحی، مولانا سید عنایت اللہ قاسمی، مفتی منظور احمد رحیمی، مولانا سید وارث شاہ بخاری اور اوقاف کمیٹی کے چیرمین حاجی غلام رسول بانڈے بھی موجود تھے۔