ETV Bharat / state

کپوارہ میں ایل او سی پر گولہ باری، پانچ افراد زخمی

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر ٹنگڈار اور کرناہ سیکٹرز میں بدھ کی شب بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد زخمی جبکہ ایک مسجد سمیت کئی مکانوں کو نقصان پہنچا۔

کپوارہ میں ایل او سی پر گولہ باری، پانچ افراد زخمی
کپوارہ میں ایل او سی پر گولہ باری، پانچ افراد زخمی
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 9:21 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر ٹنگڈار اور کرناہ سیکٹرز میں بدھ کی شب پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے گولہ باری شروع کردی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد زخمی جبکہ ایک مسجد سمیت کئی رہائشی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے حملوں کا بھر پور جواب دیا اور طرفین کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ رک رک رات بھر جاری رہا ہے۔

واضح ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.