جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کپوارہ میں 4افرادکو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل منتقل کر دیا۔J&K Police Arrest 4 Drug Peddlers پولیس کے مطابق چاروں افراد منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے۔
ایس ایس پی کپوارہ نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ چار منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں جیل روانہ کر دیا گیا، جیل بھیجے جانے والے افراد میں تنویر احمد نجار، عاشق حسین میر المعروف الیاس سہیل ساکنہ میر محلہ سلکوٹ، لطیف احمد لون ساکنہ مغل پورہ اور امجد احمد چک ساکن کھوڈ پارہ کرناہ شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے اور پولیس کو بار بار ان کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جبکہ پولیس کو ان کی نقل و حرکت پر گہری نظر تھی۔
- مزید پڑھیں: Drug Peddlers Booked Under PSA: سرینگر میں 21 منشیات فروشوں پر پی ایس اے عائد، 69 حراست میں
کپوارہ پولیس کا کہنا ہے کہ ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے کے لئے انتظامیہ سے رجوع کیا گیا، انتظامیہ نے ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے ان کے نام سمن جاری کیے، جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار Drug Peddlers Arrested in Kupwaraکرکے جیل بھیج دیا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران سرحدی ضلع کپوارہ میں پولیس نے کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انہیں جیل منتقل کر دیا۔