کپواڑہ: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے چیرکوٹ، لولاب میں جمعرات کو ایک 34 سالہ خاتون مبینہ طور کنویں میں گر کر ہلاک ہوگئی۔ 34 year old woman Dies after falling in well, Kins demand Probe متوفیہ کے شوہر نے بتایا کہ وہ روزانہ کی طرح کام کے سلسلے میں صبح گھر سے روانہ ہوئے اور بیچ راستے میں ہی انہیں فوج کے ذریعے اطلاع ہوصول ہوئی کہ ان کی اہلیہ کنویں میں گر گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل خانہ سمیت پڑوسیوں نے خاتون کو کنویں سے باہر نکال کے اسپتال پہنچایا جہاں معالجین نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفیہ کے میکے والوں نے درسن کرالہ پورہ میں احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 34 سالہ تسلیمہ کی المناک موت کے لیے اُس کے سسرال والے ذمہ دار ہیں۔ 34 year old Woman Falls in Well in Kupwara, Dies احتجاج اور ماتم کرتے ہوئے متوفیہ کے میکے والوں نے سسرال والوں پر قتل کا سنگین الزام عائد کیا اور موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ وہیں کپواڑہ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفیہ کنویں میں پھسل کر فوت ہو گئیں تاہم معاملہ درج کرکے متوفیہ کے کنویں میں گرنے کی وجوہات وغیرہ کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: Teenager Falls Into Well, Dies: کنویں میں گر کر نوجوان کی موت