ETV Bharat / state

غلطی سے ایل او سی پار کرنے والا پاکستانی نوجوان واپس وطن روانہ

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کرناہ علاقے میں بدھ کو پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے غلطی سے کنٹرول لائن کے اس پار آنے والے نوجوان کو واپس پاکستان روانہ کیا گیا۔

غلطی سے ایل او سی پار کرنے والا پاکستانی نوجوان واپس وطن روانہ
غلطی سے ایل او سی پار کرنے والا پاکستانی نوجوان واپس وطن روانہ
author img

By

Published : Apr 7, 2021, 4:58 PM IST

ذرائع کے مطابق ضلع کپواڑہ میں سرحدی علاقہ کرناہ کے سدھ پورہ علاقے میں پیر کے روز پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک 13 سالہ لڑکے نے غلطی سے کنٹرول لائن (ایل او سی) عبور کر کے اِس پار آگیا۔

کنٹرل لائن پار کرنے والے نوجوان کی شناخت محسن منظور ولد منظور احمد کے طور پر ہوئی ہے جو پاکستان کے شہر کراسڑ، امر سنگھ ٹیکری کا رہنے والا ہے۔

غلطی سے کنٹرول لائن کے اس پار آنے والے نوجوان کو بھارتی فوج نے اپنی تحویل میں لیکر پاکستانی فوج کو مطلع کر دیا تھا۔

محسن منظور کو بدھ کو کرناہ کے ٹیٹوال کراسنگ پوائنٹ پر پاکستانی رینجرز کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کے مطابق فوجی اہلکاروں نے محسن کی اچھی خاطر مدارت کی اور تحفے و تحائف کے ساتھ واپس وطن بھیج دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.