ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں محکمہ وائلڈ لائف نے ریچھ کو پکڑ لیا ہے۔
ناگرس کنڈ قاضی گنڈ میں گذشتہ کئی روز سے ریچھ گھوم رہا تھا جس کے سبب مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ اس درمیان بھالو کو پکڑنے کے لئے محکمہ وائلڈ لائف نے علاقہ میں پنجره نصب کیا جس کے بعد بھالو پنجرے میں قید ہوگیا۔
خبر پھیلتے ہی ریچھ کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی۔
محکمہ کے اہلکاروں نے ریچھ کو تحویل میں لے کر محفوظ جگہ منتقل کیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ برفباری کے بعد ضلع میں جنگلی جانوروں نے آبادی کی طرف رخ کیا ہے جس کے باعث لوگ خوف و ہراس محسوس کر رہے ہیں۔