ETV Bharat / state

آڈیجن: 'ڈائی ورزن' 2014 سے مرمت کا منتظر - اردو خبر

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پُل نہ ہونے کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ معقول سڑک رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے بیماروں اور بالخصوص طلبا کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آڈیجن ڈائی ورجن 2014 سے مرمت کا منتظر
آڈیجن ڈائی ورجن 2014 سے مرمت کا منتظر
author img

By

Published : Apr 23, 2021, 11:30 AM IST

کشمیر میں سنہ 2014 میں تباہ کن سیلاب نے جنوبی کشمیر کے کولگام میں ویشو نالہ پر مختلف پُلوں کو تباہ کیا جس کی وجہ سے درجنوں علاقے صدر مقام سے منقطح ہوگئے۔

آڈیجن ڈائی ورجن 2014 سے مرمت کا منتظر

کولگام کے علاقے آڈیجن کے مقام پر پانی کے تیز بہاؤ نے ڈائی ورزن (عارضی پل) کو تباہ کر دیا جس کی وجہ سے نورآباد، دمحال ہانجی پورہ علاقہ ضلع ہیڈکواٹر سے منقطح ہو گیا۔ سڑک رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پُل نہ ہونے کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ معقول سڑک رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے بیماروں اور بالخصوص طلبا کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ نالہ پر ڈائی ورزن کی مرمت کرے تاکہ ایک بڑے علاقہ کو ضلع صدر مقام سے جوڑا جائے۔
اسسٹنٹ ایگزیکٹو آر اینڈ بی ریاض احمد پرے نے نمائندہ کو فون پر بتایا کہ ڈائی ورزن کے لیے ٹینڈرز آج ہی جاری کیے گئے اور اس پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا پُل کو بہت جلد مکمل کیا جائے گا اور عوام کو راحت پہنچائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.