کولگام: دنیا بھر میں یوگا کا عالمی دن 21 جون کو جوش وخروش سے منایا گیا۔ جموں کشمیر میں بھی اس دن کے حوالے سے سرکاری سطح پر کئی تقریبات منعقد ہوئی۔ وادی میں مقیم کشمیری پنڈتوں نے امسال یوگا کے عالمی دن کے موقع پر ضلع کولگام کے ویسو پنڈت کالونی میں مقیم کشمیری پنڈتوں نے یوگا کرتے ہوئے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ Unique protest of Kashmiri Pandits in Kulgam
یوگا آسن کرتے ہوئے کشمیری پنڈتوں نے حالیہ ہلاکتوں کے خلاف نعرہ بازی کی اور محفوظ مقامات پر منتقلی کا مطالبہ کیا۔ ویسو قاضی گنڈ مائیگرنٹ کالونی میں مقیم کشمیری پنڈت ملازمین نے یوگا کے زریعے اپنا احتجاج درج کیا۔ ملازمین نے اس دوران حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور وادیٔ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Kashmiri Pandit Protest in Budgam: پناہ گزین کے عالمی دن کے موقعے پر کشمیری پنڈتوں کا احتجاج
واضح رہے پنڈت ملازم راہل بٹ کے ہلاکت کے بعد وادی میں مقیم کشمیری پنڈت ملازم واپس جموں منتقل کرنے کے حق میں مسلسل احتجاج پر ہیں اگر چہ حکومت کی جانب سے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے حوالے سے کئی میٹنگز کا انعقاد ہوا تاہم ابھی تک کوئی نتائج سامنے ناہیں آیا ہے۔