انہوں نے گورنر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا کہ'پی آر آئی نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات اُٹھارہی ہے'۔ حلقہ میں کئ اہم سڑکوں پر بھی میکڈم بچھایا جارہا ہے۔
لوگوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔ اس موقے پر بی ڈی سی نے کہا کہ 'یہاں کے لوگوں نے مجھے تعمیر و ترقی کے لیے چنا ہے اس لیے یہ میرا فرض بنتا ہے کہ میں لوگوں کے مشکلات کو دور کروں۔
انہوں نے کہا کہ 'علاقے کے لوگوں کو کافی عرصے سے مشکلاتوں کا سامنا تھا اور سڑک کافی خستہ تھی۔ علاقے کے لوگوں نے گورنر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے چُنے ہوئے نمائندے کی بات قبول مانی اور جامع منصوبے کے تحت علاقے کے تمام سڑکوں پر میگڈم بچایا گیا۔