ETV Bharat / state

Burglary in Kulgam: کولگام بازار میں نقب زنی - کولگام ضلع میں نقب زنوں

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں نقب زنی کے بڑھتے واقعات پر لوگوں خاص کر دکانداروں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ Two Shops Robbed in Kulgam

a
a
author img

By

Published : May 26, 2023, 5:47 PM IST

کولگام بازار میں نقب زنی

کولگام (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں نقب زنوں نے دوران شب دو دکانوں کے شٹر توڑ دئے، دکان مالکان نے دعویٰ کیا ہے کہ نقب زن قیمتی سامان اڑا لینے کامیاب ہو گئے، ادھر کولگام پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق قصبہ کولگام میں دو دوکانوں، جس میں ایک میڈیکل شاپ بھی شامل ہے، کے تالے ٹوٹے ہوئے دیکھ کر مقامی باشندوں نے دکان مالکان، پولیس کو مطلع کیا۔

کولگام پولیس نے موقع پر پہنچ کر دکانوں کا معائنہ کیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نقب زنوں نے دوران شب دکانوں کے تالے توڑ کر شٹر کو بھی نقصان پہنچایا اور دکان میں داخل ہونے کی بھی پوری کوشش کی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نقب زن چوری کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں یا نہیں، اور اگر نقب زنی ہوئی ہے تو کتنا مال لوٹ لیا گیا ہے یہ سب تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا، تاہم متاثرہ دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ ان کا قیمتی مال چوری ہو گیا ہے۔

مقامی باشندوں، دکان مالکان نے پولیس نے نقب زنی کے بڑھتے واقعات کو روکنے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ نقب زنی، چوری اور لوٹ مار کے واقعات آئے روز بڑھتے جا رہے ہیں۔ مقامی رہائشی خاص کر دکان مالکان میں اس حوالہ سے کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ منشیات کے بڑھتا رجحان بھی نقب زنی کے بڑھتے واقعات کی ایک وجہ ہے۔

لوگوں کا ماننا ہے کہ ’’منشیات کی لت میں ڈوبے نوجوان مہنگی ڈرگس خریدنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔‘‘ ادھر، پولیس نے معاملے کی باریک بینی سے چھان بین کرنے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی کی ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دکانوں سے ایف ایس ایل کی ٹیم نے نمونے جمع کیے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیچ کو بھی لیا اور اس کے آھار پر اب ان لوگوں کی نشانی کی جایے گیی جنہوں نے اس کام کو انجام دیا گیا پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔

مزید پڑھیں: Burglary in Kulgam:نقب زنوں نے کیمسٹ کی دکان سے ادویات سمیت نقدی اڑا لی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.