ETV Bharat / state

Norcturnal fire in Kulgam: آتشزدگی میں دو رہائشی مکان خاکستر

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 5:08 PM IST

کولگام ضلع کے مرہامہ علاقے میں شبانہ آتشزدگی کے دوران دو رہائشی مکان خاکستر اور ان میں رہائش پذیر تین کنبے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ Residential Housed Gutted in Kulgam

Norcturnal fire in Kulgam: آتشزدگی میں دو رہائشی مکان خاکستر
Norcturnal fire in Kulgam: آتشزدگی میں دو رہائشی مکان خاکستر

کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں شبانہ آتشزدگی کے دوران دو رہائشی مکان اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ ضلع کے مرہامہ علاقے میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا۔ مقامی باشندوں کے مطابق علی محمد شیخ نامی ایک شخص کے رہائشی مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے آنا فانا اپنے نزدیک ایک اور مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔ Residential Housed Gutted During Nocturnal fire incident in Kulgam

کولگام آتشزدگی میں دو رہائشی مکان خاکستر

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ آتشزدگی سے گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ نے دو رہائشی مکان اور اس میں موجود املاک کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دو رہائشی مکانوں میں موجود تین کنبے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ fire incident in Kulgam

مقامی باشندوں نے مزید کہا کہ آگ کی اطلاع فوری طور فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کو دی جنہوں نے مقامی رضاکاروں کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم اس دوران رہائشی مکان مکمل خاکستر ہو گئے۔ مقامی باشندوں، متاثرین نے ضلع انتظامیہ سمیت صاحب ثروت افراد سے مالی امداد اور بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے متاثرین نے کہا کہ آگ کے شعلے بلند ہوتے ہی انہوں نے اپنی اور اہل خانہ کی جان بچانے کو ترجیح دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ وہ گھر میں موجود املاک کو بحفاظت باہر نکالنے سے قاصر رہے۔Residential Houses Gutted in marhama kulgam

مزید پڑھیں: کولگام: آتشزدگی کے سبب جزوی طور پر مکان کو نقصان

ادھر، پولیس نے معاملہ کی نسبت سے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.