کولگام: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد برآمد کیا ہے۔
-
Kulgam Police arrested 02 drug peddlers #Balwinder Singh R/O Shairiwala Ludhiana & #Harvinder Singh R/O Walipor Ludhiana & recovered 19Kgs of PoppyStraw like contraband.FIR No213/2023 U/S 8/15, 29 NDPS act registered at PS Qazigund & investigation taken up.@KashmirPolice @DigSkr pic.twitter.com/kQYic9GBtg
— District Police Kulgam: official (@policekulgam) September 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Kulgam Police arrested 02 drug peddlers #Balwinder Singh R/O Shairiwala Ludhiana & #Harvinder Singh R/O Walipor Ludhiana & recovered 19Kgs of PoppyStraw like contraband.FIR No213/2023 U/S 8/15, 29 NDPS act registered at PS Qazigund & investigation taken up.@KashmirPolice @DigSkr pic.twitter.com/kQYic9GBtg
— District Police Kulgam: official (@policekulgam) September 29, 2023Kulgam Police arrested 02 drug peddlers #Balwinder Singh R/O Shairiwala Ludhiana & #Harvinder Singh R/O Walipor Ludhiana & recovered 19Kgs of PoppyStraw like contraband.FIR No213/2023 U/S 8/15, 29 NDPS act registered at PS Qazigund & investigation taken up.@KashmirPolice @DigSkr pic.twitter.com/kQYic9GBtg
— District Police Kulgam: official (@policekulgam) September 29, 2023
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ کی ایک پولیس پارٹی نے گشت کے دوران دو افراد کو مشتبہ حالات میں گھومتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان افراد نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ان کا پیچھا کرکے ان کو دھر لیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت بلوندر سنگھ لود ولد دیالیش کمار ساکان شیری والا لدھیانہ پنجاب اور ہرویندر سنگھ ولد جوگندر سنگھ ساکن والی پور لدھیانہ پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیگوں کی تلاشی کے دوران 19 کلو فکی جیسا مواد برآمد کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں این ڈی پی ایس کے دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس دیگر ایجنسیز کے ساتھ مل کر نہ صرف عسکریت پسندی بلکہ منشیات کے خلاف بھی مل کر جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار مقیم پاکستانی ہینڈلرز اپنے روابط یا ڈرونز کے ذریعے منشیات اور ہتھیاریوں کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نارکو ٹیررزم کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہیں۔