کولگام: جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے کنڈ علاقہ میں محکمہ جنگلات کے اہتمام شجر کاری پروگرام کے تحت ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف کنزرویٹر فارسٹ عرفان علی شاہ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے Har Gaon Haryali Campain in Kulgam۔
پروگرام کے دوران مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف کنزرویٹر عرفان علی شاہ نے کہا کہ محکمہ نے امسال جموں کشمیر میں 1 کرورڑ 30 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ جس میں اب تک 10 لاکھ پودے لگائے جانے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ موسمی صورتحال میں شجرکاری مہم ناگزیر بن چکی ہے۔
جنگلات میں سڑ رہی لکڑی کے سوال پر موصوف نے کہا کہ انہوں نے عملہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ پڑی ہوئی لکڑی کو صارفین تک پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائے۔
مزید پڑھیں:
- 'Omar Abdullah On 'The Kashmir Files: "دی کشمیر فائلز" نامی فلم سچائی کے ساتھ کھلواڑ ہے: عمر عبداللہ
تقریب کے موقع پر شیخ مہراج، ڈی ایف او سوشل فارسٹری شمع روہی کے علاوہ دیگر افسران و فارسٹ گارڈ موجود رہے۔ تقریب کے موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے افراد کو اعزازات سے نوازا گیا۔