ETV Bharat / state

کولگام: پنچایتی راج نمائندوں کے لیے تربیتی پروگرام - سماجی دوری برقرار

تربیتی پروگرام کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے رہنما خطوط کی پاسداری کے علاوہ پنچایتی راج نمائندوں سے عوام الناس کو کورونا مخالف ویکسین کے لیے آمادہ کرنے کی تلقین کی گئی۔

کولگام میں پنچایتی راج نمائندوں کے لیے تربیتی پروگرام منعقد

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 3:43 PM IST

محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے پیر کو ضلع کولگام میں پنچاتی راج نمائندوں (ڈی ڈی سی، و بی ڈی سی) پنچوں کے لیے ایک تربیتی و معلوماتی پروگرام منعقد کیا گیا۔

کولگام میں پنچایتی راج نمائندوں کے لیے تربیتی پروگرام منعقد

تربیتی پروگرام میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام الناس کو رہنما خطوط کی پاسداری پر عمل کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے پنچایتی راج نمائندوں کو زور دیا گیا۔

پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے پنچاتی راج نمائندوں کو گاؤں دیہات اور قصبہ جات کا دورہ کر کے کورونا وائرس سے متعلق عوام کو بیدار کرنے کی تلقین کے علاوہ انہیں ماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ وقت پر ویکسینیشن کے لیے سامنے آنے کے لیے آمادہ کرنے کی اپیل کی گئی۔

انہوں نے مساجد و خانقاہوں میں عبادات کے وقت سماجی دوری برقرار رکھے جانے پر بھی زور دیا۔

دریں اثناء، پروگرام میں محکمہ صحت نے ویکسنیشن کیمپ کا انعقاد بھی عمل میں لایا تھا، جہاں پنچایتی راج نمائندوں کے علاوہ دیگر شہریوں کو بھی کورونا مخالف ویکسین فراہم کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.