ETV Bharat / state

کولگام: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد - south kashmirs

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ٹریفک نے 300 سے زائد افراد پر جرمانہ عائد کیا۔

کولگام: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد

author img

By

Published : Aug 7, 2020, 5:28 PM IST

ضلع کولگام میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپوٹ آفیسر (اے آر ٹی او) اور محکمہ ٹریفک کی جانب سے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 300 سے زائد افراد پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں جرمانہ عائد کیا گیا۔ جبکہ بعض گاڑیوں کو سیز بھی کیا گیا۔

ضلع کولگام میں اے آر ٹی او اور محکمہ ٹریفک نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ضلع کے مختلف مقامات پر ناکے لگائے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جُرمانہ عائد کیا۔

کولگام: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں 300سے زائد موٹر سائیکل، اسکوٹی اور گاڑیوں پر کورٹ چالان اور کمپائونڈ چالان کے علاوہ ریڈ کراس جُرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کولگام میں لاک ڈاون بے اثر

اس موقعے پر اے آر ٹی اوکولگام، زُبیر احمد نے ضلع میں اس طرح کی کارروائی کو ایک ہفتے تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنمایانہ اصولوں کی پاسداری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے عوام سے غیر ضروری طور گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.