ETV Bharat / state

کولگام: بی جے پی سے وابستہ تین کارکن مستعفی

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 4:15 PM IST

تینوں کارکنوں نے اپنے ایک تحریر میں کہا کہ آج سے وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ مستقبل میں کسی جماعت کا حصہ ہونگے۔ انہوں نے لوگوں سے معافی مانگی ہے۔

کولگام: بی جے پی سے وابستہ تین کارکن مستعفی
کولگام: بی جے پی سے وابستہ تین کارکن مستعفی

جموں و کشمیر بالخصوص کشمیر میں بندوق برداروں کی جانب سے سیاسی کارکنوں و پنچ و سرپنچ ممبران پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ شب کولگام ضلع کے آکھرن دیوسر میں مبینہ عسکریت پسندوں نے بی جے پی سے وابستہ عارف احمد نامی پنچ ممبر پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور اس وقت صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سرینگر میں زیر علاج ہے۔

عسکریت پسندوں کی جانب سے سیاسی کارکنوں کو ہلاک یا زخمی کرنے کے تناظر میں کولگام ضلع کے کنڈ دیوسر سے تعلق رکھنے والے بی جے پی سے وابستہ دیوسر حلقہ انتخاب کے کارکنوں جن کے نام سبزار احمد پڈر ولد عبدالستار پڈر ساکنہ واری پورہ کنڈ، نثار احمد وانی ولد عبدالغنی وانی ساکنہ ہاکرن کنڈ اور عاشق حسین پالا ولد محمد عبداللہ پالا ساکنہ واری پورہ کنڈ نے آج اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے۔

تینوں کارکنوں نے اپنے ایک تحریر میں کہا کہ آج سے وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ مستقبل میں کسی جماعت کا حصہ ہونگے۔ انہوں نے لوگوں سے معافی مانگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام: فائرنگ میں بی جے پی سے وابستہ پنچ زخمی

قابل ذکر ہے کہ وادی میں سیاسی کارکنوں کی جانب سے استعفیٰ پیش کرنا پہلا موقع نہیں ہے بلکہ ماضی میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنوں کو معقول سیکورٹی فراہم کرنے کا بھی منصوبہ زیر غور ہے تاہم یہ بات صاف ہے کہ وادی میں موجود سیاسی کارکن، بلدیاتی ممبران و پنچایتی ممبران عدم تحفظ محسوس کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.