ETV Bharat / state

قاضی گنڈ: سڑک حادثے میں تین سی آر پی ایف اہلکار سمیت چار زخمی - جموں و کشمیر

کولگام میں سی آر پی ایف کی ایک گاڑی اور تیل کے ایک ٹینکر کے درمیان ٹکر ہونے سے تین سی آر پی ایف اہلکار اور ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہوگئے

سڑک حادثے میں تین سی آر پی ایف اہلکار سمیت چار زخمی

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 1:46 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں منگل کی صبح سینٹر ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کی ایک گاڑی اور تیل کے ایک ٹینکر کے درمیان ٹکر ہونے سے تین سی آر پی ایف اہلکار اور ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قاضی گنڈ کے بونہ گام علاقے میں منگل کی صبح سی آر پی ایف کی 46 بٹالین کی ایک کیسپر گاڑی اور ایک تیل ٹینکر زیر نمبرJK02AR- 5528 کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے تین اہلکار اور ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان سب کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تیل ٹینکر جموں سے سری نگر آ رہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.