ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے گوجرپورہ نورآباد علاقے میں گزشتہ دنوں ای ٹی وی بھارت نے زمین کھسکنے کے تعلق سے ایک خبر چلائی تھی جس میں علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے گزارش کی تھی کہ وہ علاقے میں ہو رہی تباہی کا معائنہ کرے۔ اس خبر کا اثر یہ ہوا کہ علاقے کے ڈی سی نے یہاں کا دورہ کیا۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 10:11 PM IST

ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ نے آج ضلع انتظامیہ کے آفسران کے ہمراہ گوجرپورہ نورآباد کا دورہ کیا جہاں حالیہ دنوں زمین کھسکنے کے واقعات میں کئی رہایشی مکانات تباہ ہو گئے تھے۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

ڈی سی نے آفسران کو ہدایت دی کہ وہ حالات پر بدستور نظر رکھیں اور جائزہ لیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد، ایڈیشنل ڈپٹی ڈیولپمنٹ ریاض احمد صوفی موجود تھے۔

انہوں نے مقامی باشندوں کو یقین دلایا کہ انتظامیہ ان کے ساتھ ہے اور ہر ممکنہ مدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بعد میں ایس ڈی ایم آفیس دمحال، ہانجی پورہ اور اڈیجن پُل پر ہو رہے کام کا بھی جائزہ لیا۔

اعجاز بٹ نے آفسران کو ہدایت دی کہ وہ کام کو تیز رفتاری سے کریں تاکہ سارے پروجکسٹوں کو جلد از جلد عوام کے نام وقف کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.