لیگل سروسز اتھارٹی کولگام کی جانب سے ہفتہ کو پرنسپل سیشن کورٹ میں ایک اسپیشل لوک عدالت کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔
اسپیشل لوک عدالت میں موقع پر کئی کیسوں کا نپٹارہ کیا گیا جبکہ عرصہ دراز سے التو میں پڑے کیسوں کی بھی شنوائی کی گئی۔
شرکاء نے عدلیہ کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔
واضح رہے کہ ضلع کے قاضی گنڈ اور دمحال ہانجی پورہ میں بھی اس طرح کی لوک عدالتوں کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔