شوپیان: جموں و کشمیر کی شوپیان ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے میونسپل کونسل کے اشتراک سے ٹاؤن ہال شوپیان میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے متعلق ایک بیداری پروگرام منعقد کیا۔ تقریب کی صدارت ایکزیکٹیو آفیسر شوپیان نے کی جب کہ سیکریٹری میونسپل کونسل کی نگرانی میں تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں میونسپل کونسل کے افسران، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے عہدیدار اور دیگر شرکا نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:
World Health Day: ڈایٹ شوپیان کی طرف سے یوم عالمی صحت منایا گیا
ایکزیکٹیو آفسر میونسپل کونسل شوپیان نے شرکا کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا اور سالڈ ویسٹ سے متعلق دیگر مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ٹھوس فضلہ کو مناسب طریقے سے جمع کرنے، الگ کرنے اور اسے ٹھکانے لگانے کے بارے میں شرکا کو تفصیل سے آگاہ کیا۔