ETV Bharat / state

قومی شاہراہ پر مسلسل برفباری کے باعث برف ہٹانے کا کام معطل

وادی کشمیر میں اتوار کی علی الصبح سے ہی وقفہ وقفہ سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر و دیہات میں معمولات زندگی درہم بر ہم ہو کر رہ گئی ہے۔

قومی شاہراہ پر مسلسل برفباری کے باعث برف ہٹانے کا کام معطل
قومی شاہراہ پر مسلسل برفباری کے باعث برف ہٹانے کا کام معطل
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 8:02 PM IST

جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر مسلسل تیسرے روز بھی گاڑیوں کی آمد و رفت بند رہی۔ شاہراہ پر جواہر ٹنل کے دونوں اطراف تیسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں شاہراہ پر برف صاف کرنے والے عملہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس درمیان بیکن محکمہ کے مطابق مسلسل برف باری کے باعث فی الحال برف ہٹانے کا کام روک دیا گیا ہے۔

قومی شاہراہ پر مسلسل برفباری کے باعث برف ہٹانے کا کام معطل

جواہر ٹنل پر محکمہ کے انچارج محمد یعقوب نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ قاضی گنڈ سے جواہر ٹنل تک شاہراہ پر کوئی بھی گاڑی درمانده نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی درمانده گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم میں بہتری آنے تک شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیرمیں برفباری کا تیسرا دن، معمولات زندگی مفلوج

وادی کشمیر میں اتوار کی علی الصبح سے ہی وقفہ وقفہ سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر و دیہات میں معمولات زندگی درہم بر ہم ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایک طرف وادی کا ملک کے باقی حصوں کے ساتھ فضائی و زمینی رابطہ منگل کو تیسرے روز بھی منقطع رہا تو وہیں دوسری طرف وادی کے بیشتر علاقے اپنے اپنے ضلع ہیڈ کوارٹروں سے مسلسل منقطع ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.