کولگام:تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن یونٹ نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں دو مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کارروئی انجام دی۔ یہ کارروئی دو مشتبہ افراد کے رہاشی مکانات پر کی گئی جو ایف آئی آر 49/2022 میں ملزم ہے۔۔SIU Raids in Kulgam
ای آئی یو نے غیر مقامی خاتوں ٹیچر رجنی بالا کی ہلاکت کے کیس کے سلسلے میں عبدل وکیل شاہ ولد محمد امین شاہ ولد اور طاہر احمد صوفی ولد عبدالرحمن صوفی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ تلاشی کے دوران ایس آئی یو نے متعلقہ معلومات اکٹھی کیں اور جرائم کے ارتکاب میں ان مشتبہ افراد کے کردار کی جانچ کی۔investigation of killing of a school teacher
مزید پڑھیں: Jamaat Islami Properties Seized شوپیاں میں جماعت اسلامی کی جائیدادیں سربمہر
اسٹیٹ انویسٹی گیشن یونٹ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ چھاپے عسکریت پسند معاونین کے خلاف کی گئی ہے اور یہ چھاپے مستقبل میں بھی UAPA کے تمام مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے جاری رہیں گے۔