ETV Bharat / state

Shop Gutted in Kulgam: کولگام میں شبانہ آتشزدگی، دکان خاکستر

author img

By

Published : Dec 10, 2022, 11:28 AM IST

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں شبانہ آتشزدگی کے دوران ایک دکان خاکستر ہو گیا۔ Shop Gutted During Nocturnal ablaze in Kulgam

کولگام میں شبانہ آتشزدگی، دکان خاکستر
کولگام میں شبانہ آتشزدگی، دکان خاکستر

کولگام: دوراب شب ضلع کولگام کے لارو بس اسٹینڈ میں ریاض احمد وانی نامی ایک شخص کی دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً دکان کو اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی باشندوں کے مطابق آگ اس قدر بھیانک تھی کہ چند لمحوں میں ہی دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ Shop Gutted During Nocturnal ablaze in South kashmir’s Kulgam District

کولگام میں شبانہ آتشزدگی، دکان خاکستر

آتشزدگی کی اطلاع فوری طور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو دی گئی جن کی بروقت کارروائی نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ تاہم آگ کے شعلوں نے دکان میں موجود آٹو موبائل سمیت دیگر مشینری کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دیہے۔ ادھر، مقامی باشندوں نے متاثرہ کی امداد اور بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ متاثرہ نے بینک سمیت مختلف افراد سے سودی قرضہ لیکر کاروبار شروع کیا تھا۔ انہوں نے حکام سے متاثرہ کی مدد کی اپیل کی ہے۔ Kulgam Shop Gutted

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.