ETV Bharat / state

GDC Kulgam Seminar: ڈگری کالج کولگام میں طلبہ کے لیے خصوصی پروگرام - گورنمنٹ ڈگری کالج کولگام میں منعقدہ تقریب

معاشرے میں طلبہ کے کردار اور اہمیت کے موضوع پر گورنمنٹ ڈگری کالج کولگام میں منعقدہ تقریب کے دوران مقررین نے طلبہ سے درس و تدریس کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بھی شرکت کرنے پر زور دیا۔

ا
ا
author img

By

Published : Jun 1, 2023, 1:56 PM IST

ڈگری کالج کولگام میں طلبہ کے لیے خصوصی پروگرام

کولگام (جموں و کشمیر): ساؤتھ ایشیا سینٹر فار پیس اینڈ پیپلز ایمپاورمنٹ (SACPPE) نے گورنمنٹ ڈگری کالج کولگام کے تعاون سے کالج میں ’’معاشرے میں طلباء کا کردار اور اہمیت‘‘ کے موضوع پر ایک سمینار کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کولگام ساحل سرنگل نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ پرنسپل جی ڈی سی کولگام ڈاکٹر سید اعزاز حسین رضوی سمیت پولیس اور کالج کے دیگر افسران بھی موجود رہے جبکہ اس موقع پر درجنوں طلباء نے اپنی شرکت کو بھی یقینی بنایا۔

پرنسپل جی ڈی سی کولگام ڈاکٹر سید اعزاز حسین رضوی نے اس موقع پر طلبہ، حاضرین سے مخاطب ہو کر کہا: ’’اس سمینار کا بنیادی مقصد معاشرے میں طلباء کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس سمینار سے طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔ مقررین میں نائب صدر SACPPE ایس عمر بٹ نے خطبہ استقبالیہ میں کہا: ’’طالب علم ہی ہیں جنہوں نے قوم کی تعمیر کی ہے اور طالب علم ہی ہے جو قوم کا مستقبل ہیں۔ طلباء ایسے سفیروں کی طرح ہوتے ہیں جو معلومات کو شیئر کرتے ہیں اور بعد میں اسے دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب صرف کالج کی سطح تک ہی محدود نہیں رہنی چاہئے بلکہ اسے عام کیا جانا چاہئے۔

مقررین نے طلبہ سے پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ سماج و ملک دشمن عناصر سے دور رہنے اور معاشرے کی تعمیر میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب میں شامل سبھی مقررین نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اپنا مستقبل سنوارنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: Seminar On Fraud Prevention ویزے کے نام پر فراڈ کی روک تھام اور اقدامات پر سمینار کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.