ETV Bharat / state

کولگام میں سرچ آپریشن جاری - آوہٹو

محاصرے میں لیے گیے علاقوں کے تمام راستے بند کر دئے گیے ہیں اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

Security forces laucnch CASO in kulgam
کولگام کے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن جاری
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 9:51 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں آئے روز شبانہ چھاپے اور محاصروں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ گزشتہ دنوں پیش آئے مسلح تصادم کے بعد یہاں کئی مقامات پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے محاصرے کیے جا رہے ہیں۔

Security forces laucnch CASO in kulgam
کولگام کے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن جاری

ادھر گزشتہ شب کولگام کے پڈر پورہ اور آوہٹو علاقے میں سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر محاصرہ شروع کیا ہے جو ہنوز جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق محاصرے میں لیے گیے علاقوں کے تمام راستے بند کر دئے گیے ہیں اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہیں۔ لیکن ابھی تک علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کا آمنا سامنا نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری ذرائع کے مطابق کولگام ضلع میں پچاس سے زائد نوجوانوں نے عسکری تنظیموں میں شمولیت اختیار کی ہے لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہیں۔

غور طلب ہے کہ پولیس کی جانب سے لاپتہ نوجوانوں کے گھر جاکر ان کے بارے میں تفصیلی رپورٹ حاصل کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.